برطانیہ کا اگلا وزیراعظم بننے کی دوڑ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگئی، رشی سونک نےوزیراعظم کاامیدوار بننے کےلیےمطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کرلی۔103 کنزرویٹیو اراکین پارلیمنٹ نےرشی سونک کا ساتھ دینےکا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن اب بھی دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں اور وہ بیرون ملک تعطیلات ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس آگئےہیں۔