راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے جس سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوارہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق پری مون سون کی پہلی بارش برس پڑی ہےجس کاسلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔موسم کاحال بتانےوالوں نےکہا ہےکہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار،میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔