بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا۔ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کیاگیا تھا اور یہ آج بھی جاری رہا۔بائیکاٹ کے باعث سول سنڈیمن اور بی ایم سی اسپتال میں او پی ڈیز کے دروازوں پر تالے لگادیے گئے۔