تفصیلات کےمطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر بلوچستان میرجان جمالی نےمشیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو سے وزارت کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ، مبین خان خلجی، محمد خان لہڑی,چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز اعقلی، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔