کوئٹہ : مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سابق ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اندراج مقدمہ کیلئے اپوزیشن ارکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اپوزیشن ارکان کا الزام ہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان کو بکتر بند گاڑی مار کر زخمی کیا گیا۔