لبنان میں 13 ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بلآخر حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پاگیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنانی رہنماؤں نے جمعے کے روز نجیب میقاتی کی قیادت میں 24 وزرا پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا۔صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیراعظم نجیب میقاتی اور صدر میشل عون نے اسپیکر پارلیمنٹ کی موجودگی میں حکومت کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔