آئی پی ایل سیزن 15 کا فائنل گجرات ٹائٹینز اور راجھستان رائلز کے مابین بھارت کےشہر احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔لیگ انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنزاور راجستھان رائلزکےدرمیان انڈین پریمیئر لیگ کےفائنل نےایک کرکٹ میچ کےلیےحاضری کاایک نیا ریکارڈ قائم کیا،انتظامیہ کےمطابق فائنل میچ نے 104,859 شائقین کرکٹ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔