حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔حمائمہ نے لکھا کہ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔