گجرات:صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقہ ٹانڈہ میں موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئےجس سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو گجرات کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ حسنین، 18 سالہ عبداللہ، 16 سالہ یاسین اور 16 سالہ زین شامل ہیں۔گجرات پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.