فیصل آباد میں شادی سےانکار پر لڑکی کو اغوا کرکےتشدد کیا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ملزمان نے انسانیت سوز سلوک کیا، ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نےواقعےمیں ملوث 6 افراد کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔مثاثرہ لڑکی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا ہےکہ سہیلی کے والد نے رشتہ بھجوایا۔ انکار کرنےپر دھمکیاں دیں اور پھر گھر سےاغواکرلیا۔