راولپنڈی: پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ کھوڑ کی سپلائی لائن سےکنکشن لگا کر کروڑوں روپے مالیت کے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے سیکیورٹی عملے نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کےحوالے کردیا۔۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کا تقریبا 7 ہزار 4 سو بیرل تیل جسکی مالیت 15 کروڑ 16 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے چوری کیا گیا ہے۔