برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ہم اس سیریز کی میزبانی کےلیے پرجوش ہیں۔