کراچی: گلشن معمار پولیس نے افغان بستی میں چھاپا مار کر 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران تمام گاڑیاں ایک ہی گھرسےبرآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے ایک کارندے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران موٹرسائیکلوں میں 5 کے انجن کھلے ہوئے ملے۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.