وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کل دن ساڑھے بارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ترجمانوں اور میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔