ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے متعلق جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق مین لائن ون منصوبے کی لاگت 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 10 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے میں لاگت کے باعث دو گنا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔