ڈپٹی کمشنر لاہورعمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔عمر شیرچٹھہ نےکہا کہ بجلی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اتوار کو مارکیٹیں مکمل بند رکھنے کےحوالے سےتاجروں کو آگاہ کیا جائے۔ڈی سی لاہور کےمطابق تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز اتوارکو بند رکھےجائیں گے۔