اسلام آباد: محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے دائر درخواست انکے انتقال کے بعد مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی درخواست 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے جبکہ محسن پاکستان دس اکتوبر2021 کو انتقال کر گئے تھے۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.