محکمہ صحت کے ترجمان عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی وائرس کے 456 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں صرف لاہور سے 333 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی 37، گوجرانوالہ 16، سرگودھا سے 8، شیخوپورہ سے7، فیصل آباد، قصور اور ملتان سے 5، رحیم یار خان سے4 جبکہ اٹک، بہاولپور اور چکوال سے 3ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔