جوہری ہتھیارمعاملہ:اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں امریکا
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کےدوران کہاکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا،ہم مسئلہ کے حل کے لیےسفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے مذاکرات کا راستہ اختیار نہیں کرتا تو پھر ہمارے پاس دیگر آپشنزموجود ہیں اورہم امریکا کو ہر صورت محفوظ رکھیں گے۔