نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نےبحثیت اسپیکر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیااور وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی پر براجمان ہوگئے ہیں انکےاسپیکر منتخب ہونے کےاعلان پرگیلریز میں موجود مہمانوں کی زبردست نعرے بازی کی۔راجا پرویز اشرف نےکہاکہ میں قائد ایوان و وزیراعظم سمیت پارلیمانی رہنماؤں کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے اس منصب کےلئے اہل سمجھا۔