سی پی این ای کو ایک کروڑ، پی ایف یو جے کو 50 لاکھ روپے کے انڈومینٹ فنڈ کی فراہمی
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سی پی این ای کو 1 کروڑ،پی ایف یوجےکو 50 لاکھ روپے کےانڈومینٹ فنڈ کےچیک فراہم کردیے۔سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل عامر محمود و دیگر نے صوبائی وزیرسےانڈومینٹ فنڈ کا 1 کروڑ روپےکا چیک وصول کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سےلالااسد پٹھان نے 50 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔