ٹوکیو اولمپکس2020: کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس افسران میں کورونا کی تصدیق
برطانوی اخبارڈیلی میل کےمطابق اب تک کی اطلاع کےمطابق تقریباً 12 افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر 38 میں بھی کوروناوائرس پائےجانےکےخدشات موجود ہیں جاپان کےصوبےہائگو سے تعلق رکھنے والے ان تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو بطور خاص سیکیورٹی کے لیے کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں متعین کیا گیا تھا۔