23Nov
گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کے دوران 2 موٹرسائیکل سوار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔حادثہ جی ٹی روڈ پر دھونکل موڑ کے قریب پیش آیا حادثےمیں دونوں نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 22 سالہ سبحان اور 17 سالہ علی بابر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالےکردیں گئیں ۔