دشمن کی زبان بولنے کے الزام میں چار صحافی گرفتار
اسلام آباد :افغان خفیہ ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے حکام نے منگل کے روز جنوبی قندھار کے اسپن بولدک میں داخل ہونے والے چار صحافیوں کو ‘دشمنوں کے لیے پروپیگنڈا‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اسپن بولدک میں اس وقت افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجووں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ان گرفتارصحافیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں