فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ، پاکستان ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کے لیے قومی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ہاکی میں فائیو اے سائیڈ فارمیٹ پاکستانیوں کیلئے نیا تو ہے لیکن جس تیزی سے یہ فارمیٹ مقبولیت پکڑ رہا ہے اس میں پاکستانی پلیئرز کی پھرتی اور فٹنس بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔