امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرے کی گھنٹی بجا دی
امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔
امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نےہدایت کی ہےکہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگرعوامی مقامات پر ماسک پہنےجائیں۔
سی ڈی سی کے مطابق انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔