کھیل

آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

آئی سی سی ایک سائبر کرائم کا شکار ہو گیا ہے جس میں کافی رقم تقریباً 2.5 ملین امریکی ڈالر شامل ہیں کسی فراڈ کمپنی نے خود کو آئی سی سی کا وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پر اتنی خطیر رقم کی ادائیگی کروائی۔ آئی سی سی سےملتا جلتا ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے جعل سازی کی گئی

شاہین آفریدی کابنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونےوالے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کےباعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔میڈیکل ٹیم کی سخت نگرانی میں ٹریننگ کررہےہیں، انہوں نےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےخلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

علی سیٹھی دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول کوچیلا (Coachella) میں پرفارم کریں گے۔ یہ میوزک فیسٹیول 14 سے 16 اور 21 سے 23 اپریل تک دو ویک اینڈ پر لگے گاعلی سیٹھی فیسٹیول میں 16 اور 23 اپریل کو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 256 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےنیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 2، ٹِم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینےکےخلاف اپیل کردی موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ٹرف میں باؤنس ناہموار نہیں تھا،اس کو اوسط سے کم درجے کی پچ قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے

کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن: 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی صفر پر دو وکٹیں گرگئیں

کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا، 319 رنز کےتعاقب میں پاکستان کی صفر پر دو وکٹیں گرگئیں۔عبداللہ شفیق اور میر حمزہ کھاتا کھولے بغیرہی پویلین لوٹ گئے۔کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 وکٹوں کےنقصان پرڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سمیت تمام ارکان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور چیف سلیکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کا سوگ مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا فرینک کیمرون 2 جنوری کو چل بسے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔

پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا

: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل بحال ہوگیا، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کرنے بعد پی سی بی چینل پر Tesla US24 لکھ دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پی سی بی نے یوٹیوب حکام سے فوری رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے چینل کا کنٹرول دوبارہ پی سی بی کو دے دیا

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی

پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی کی، بابر اعظم پہلی بارمنفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کی پلیئنگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہےجس کی ویڈیومیں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں

پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پہلے سیشن میں وکٹ پر نمی ہونے کے باجود ہماری بولنگ توقعات پر نہیں اترسکی اور ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کراسکے، بعد میں وکٹ سے مدد ملی تو آخری سیشن میں پانچ وکٹیں بھی مل گئیں۔ بطور بیٹنگ آل راؤنڈر خدمات انجام دینا چاہتا ہوں،

پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا ،ڈیوون کانوے

نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیوون کانوےکاکہناتھاکہ پہلی وکٹ کی اچھی پارٹنر نے ہمیں فائدہ دیالیکن بعدمیں پاکستان بولرز نے بھرپور اندازمیں بولنگ کی پہلےدن ابتدا میں ہم حاوی رہے لیکن بعد میں پاکستانی بولرز نےعمدہ کارکردگی دکھاکرہمیں بہت پریشان کیا نسیم شاہ نےچائےکےوقفہ کے بعد عمدہ بولنگ کی اور وکٹ کے دونوں جانب سوئنگ کرتے ہوئے ہمیں قدرے پریشان کیا۔

اللہ نے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، محمد عامر

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عامر کا کہنا تھاکہ میں پہلے پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا مشکور ہوں جنہوں نےمجھے یہاں پریکٹس کا موقع دیا، مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجا پڑھے لکھےآدمی تھے،

فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

قطر یونیورسٹی نے اپنے فیس بُک پیج پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کےکھلاڑی لیونل میسی قطر ورلڈکپ کےدوران جس کمرے میں ٹھہرے تھے اسے ایک چھوٹے سے میوزیم میں منتقل کر دے گی۔ میسی دوحا کی قطر یونیورسٹی کے روم بی201 میں رہائش پذیر تھےمیسی نے سرجیو ایگیرو کے ساتھ کمرہ شیئر کیا تھا۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ شادی 30 دسمبر کو ہوگی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔

پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

ابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں، بورڈ میجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی ہے۔

ہندوستان سری لنکا کے مابین دو کرکٹ سیریز

اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے تین تین میچز کی سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔نیا سال کےآغاز کے فورا بعد شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ہندوستان کی طرف سے ہاردک پانڈے کو کپتان بنا دیا گیا ہے جبکہ سوریا کمار نائب کپتان ہوں گے۔

کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کا بگٹی اسٹیڈیم پی ایس ایل کےلیےتیار نہیں، اس کےلیےوقت درکار ہےکوئٹہ میں ایونٹ کروانےکےلیےسیکیورٹی مسائل بھی درپیش ہیں، کہا گیا کہ پشاور میں ریڈ لائن ہے، میں کہتا ہوں وہاں کوئی ایسا مسئلہ نہیں، پی ایس ایل کو پورے پاکستان میں لےجانا ہوگا، کرکٹ صرف کراچی اور لاہورتک محدود نہیں رکھنا چاہتے۔

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے 438 کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 165 رنز بنالیے ہیں اور اسے 273 رنز کا خسارہ ہے۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے نے 82 رنز بنائے ہیں۔

پی سی بی کا ایک بار پھر مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےلیےمینجمنٹ کمیٹی نےسابق ہیڈ کوچ مارک کولزسے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نےمینجمنٹ کمیٹی ویمن ٹیم کا کوچ مارک کولز کو بنانے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ  مارک کولز اس سے قبل بھی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکےہیں تاہم اس وقت ویمن ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ سلیم جعفرہیں۔

کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہےنجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیاگیا، اسطرح کی چیزوں سےدکھ ہوتا ہےنجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا،یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو

مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر آئندہ چند روز میں کرکٹ ٹیم کے کوچ کا چارج سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے براہ راست رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل مکی آرتھر پاکستان پہنچ جائیں گے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے نیشنل بینک ایرینا اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ کل سےشروع ہوگا جبکہ 2 دونوں ٹیسٹ میچ کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1606944051286396932?s=20&t=L6noX1EKkjwmRcVvaS8s0Q

سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا شاہد آفریدی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا شاہد آفریدی کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں محمد وسیم نے عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

شاہد آفریدی پاکستان ٹیم کےعبوری چیف سلیکٹر مقرر

شاہد خان آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کردیا گیاعبدالرزاق ، راو افتخارانجم عبوری سیلیکشن کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہیں ،ہارون رشید کو عبوری سیلیکشن کمیٹی کاکنوینر تعینات کردیا گیا،پی سی بی کی نئی انتظامیہ نےچیف سلیکٹرمحمد وسیم کو بھی برطرف کردیا تھاچیف سلیکٹر انگلینڈ کے خلاف غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے

حارث رؤف کا نکاح ہو گیا،عاقب جاوید،شاہین اور شاہد آفریدی کی شرکت

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیاجس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں نےشرکت کی۔ومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرزکے ہیڈ کوچ عاقب جاوید،سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔ https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1606584335045459969?s=20&t=vRFquLUo-YT_OlCVIvv99Q

ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ  چاہتے ہیں۔ 

پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا،رمیز راجہ کا آئی سی سی کوپیغام

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔

لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اورفخرزمان کوبھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اورکرکٹرز شاہین آفریدی،حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کےلیے اوول گراؤنڈ پہنچنےپرشاندار استقبال کیا گیا۔

لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر وائرل

ایسا لگتا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ملنے والی ٹرافی کے دیوانے ہوگئے ہیں اور اسے کسی بھی لمحے خود سے دور نہیں کرنا چاہتے۔   لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم کے ساتھ وطن واپس پہنچے۔ٹیم کی واپسی پر شہریوں نے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا جس کے بعد لیونل میسی اپنے گھر پہنچے اور وہاں سے دلچسپ تصاویر شیئر کیں۔

یورپ کی اجارہ داری ختم، فرانس کو شکست دیکر ارجنٹینا تیسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا ۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔