ٹیکنالوجی

سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

دم دار ستارہ C/2022 E3 (ZTF)، جسے ‘گرین دم دار ستارہ’ بھی کہا جا رہا ہے، یکم فروری کو ہمارے سیارے کے قریب سے گزرے گا۔C/2022 E3 نامی اس دم دار ستارے کو مارچ 2022 میں امریکا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا، اس وقت وہ سورج سے 37 کروڑ 70 لاکھ میل کی دوری پر موجود تھا۔

ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

براعظم انٹارکٹیکا میں ماہرین نےغیرمعمولی آسمانی پتھر (میٹیورائٹس) دریافت کیا ہے جس کا وزن 7.6 کلوگرام ہے-برف میں گرنے کے بعد آسمانی پتھر عموماً باہر کی جانب نمایاں دکھائی دیتے ہیں اور یوں ان کو تلاش کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اب ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نےایک ساتھ پانچ شہابی پتھراٹھائے ہیں جن میں سےایک کا وزن تقریباً 17 پاؤنڈ ہے۔

992 سال بعد نیا چاند زمین کے قریب ترین ہو گا

992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین کے قریب ترین آئےگا،21 جنوری کو نیا چاند زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 561 میل دور ہوگا اور ایسا آخری بار 3 دسمبر 1030 کو ہوا تھا۔رپورٹ میں ناسا کی Jet Propulsion Laboratory کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات بتائی گئی آئندہ نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنے قریب آئے گا۔

ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

ای پاسپورٹس اجرا کےلیے فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اورعام کیٹیگری کےلیےکیا گیا36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کےلیےنارمل فیس9 ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار، 36 صفحات کےلیے10سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 13ہزار500 ، ارجنٹ 22 ہزار500 ، 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27 ہزار500، 72 صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 ،ارجنٹ فیس 40ہزار500روپے ہوگی۔

شُترمُرغ کے 4000 سال قدیم انڈے دریافت

اسرائیل کے محکمہ آثار کے مطابق ریگستانی علاقے نگیوو میں ایک مقام پر شترمرغ کے ہزاروں برس قدیم انڈوں کی باقیات ملی ہیں اور اس کے پاس ہی آگ لگانے کے لیے بنایاجانےوالا ایک گڑھا بھی ملا ہے۔علاوہ ازیں شترمرغ کےشکستہ انڈے بھی پائے گئے ہیں جوسب سے اہم دریافت ہےانسانی تاریخ میں شترمرغ کےانڈے کےیہ قدیم ترین آثار ہیں۔

یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی نےخلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کرلیا

جمعہ کے روز راشد روور سے زمینی پر موجود سائندانوں کی ٹیم کو تازہ ڈیٹا موصول ہوا ہے جس کے مطابق اماراتی "راشد روور” نے اب تک کامیابی سے 1،34 ملین کلو میٹر کا خلائی سفر مکمل کیا ہے امکانی طور پر چاند پر ماہ اپریل میں اترسکےگی اسے گیارہ دسمبر کو فلوریڈا کےخلائی مرکز سےچاند مشن پرروانہ کیاگا تھا۔

ٹک ٹاک اورایڈ‌کاسا کا پاکستانی اسٹوڈنٹس کیلئےاسکالرشپ پروگرام کا اعلان

ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18 ہزار پاکستانی طلبا و طالبات کے لیےایک اسکالرشپ پروگرام کااعلان کیاگیا ہے#ExamReady پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سےایک، لمز، کے ساتھ اشتراک میں، یہ دونوں ادارے اسٹوڈنٹس کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی معلومات اور مواد تک دوماہ تک رسائی فراہم کی جائےگی اس میں اسٹوڈنٹس اپنا گریڈ/بورڈ/امتحان کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو ناکامی کا سامنا ہوا

مشن کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی ورجین آربٹ کے مطابق راکٹ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہا اور سیٹلائیٹس سمیت گم ہوگیا یوکے اسپیس ایجنسی کے مطابق گمشدہ راکٹ یا تو جل گیا ہوگا یا شمالی بحراوقیانوس میں ٹکڑےٹکڑےہوگیا ہوگایہ مشن پاکستانی وقت کےمطابق 10 جنوری کی شب 3 بجےروانہ ہوا تھاجبکہ 4 بجے راکٹ کو 35 ہزار فٹ کی بلندی پرریلیزکیا گیا۔

ٹوئٹر نے نفرت آمیز مواد پر نظر رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا

وئٹر کی انتظامیہ نے ملازمین میں کمی کرتے ہوئے نفرت آمیز مواد کو کنٹرول کرنے والی ٹیم کے 12 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔غلط معلومات، عالمی سطح پر ہونے والی اپیلوں اور ٹوئٹر پر موجود سرکاری میڈیا کے اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی پر کام کرنے والی ٹیموں میں سے بھی کئی افراد کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ڈیم سوکھنے لگا، توانائی بحران کا خدشہ

پانی کی کم سطح نےدنیا کےسب سےبڑے ڈیم میں توانائی کابحران پیدا کردیا ہے، زیمبیا اور زمبابوے میں لاکھوں لوگوں کوکئی گھنٹےبجلی کی بندش کاسامنا کرنا پڑرہا ہےکریبا آبی ذخائر میں پانی کی سطح 1 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کم ہو گئی، جس سے زیمبیااورزمبابوے کو بجلی کی فراہمی میں کمی آئی اورسیاحت اور ماہی گیری کی صنعتیں بند ہوگئیں۔

گوادر شہر میں انٹر نیٹ سروس بحال،کئی شہروں میں بندش میں توسیع

ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ گوادر شہر میں انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ہےگوادر میں صورتحال بہتر ہے شہری حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے بعد دس روز کی بندش کے بعد گوادر شہرمیں انٹرنیٹ سروس کی بحالی اوردیگرموثر اقدامات جاری ہیں ،صوبائی حکومت گوادرکےعوام کےمسائل کاادراک رکھتےہوئےترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیےگئے ہیںزلزلہ پیما مرکز کےمطابق لاہور، شیخوپورہ اور چنیوٹ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 4.2 رکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پاکستان اور بھارت کا سرحدی علاقہ ہے۔زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔

ناسا کے پہلے مشن اپالو7 کے آخری خلاباز انتقال کر گئے

ناسا کے پہلے مشن کے آخری زندہ بچ جانے والے امریکی خلاباز والٹر کننگھم 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئےناسا سے تعلق رکھنے والے امریکی خلا باز والٹر کننگھم اپالو پروگرام 7 کا حصہ تھے جنہوں نے 1968 میں خلا میں 11 دن کا کامیاب مشن کیا اور انہیں خلا سے ٹی وی پر براہ راست نشریات پرایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

جرنل پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر دنیا نے فاسل ایندھن سے خارج ہونے والی آلودگی پر قابو نہ پایا تو انٹارکٹیکا کے مقامی پودے اور جانوروں کی اقسام (بشمول پینگوئن) اس صدی کے آخر تک ممکنہ طور پر ختم ہوجائیں گی۔

قدیم مصرکا طاقتور ترین فرعون رامسس دوم

3200 سالوں میں پہلی بارجدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مددسےقدیم مصرکےسب سےطاقتورفرعون رامسس دوم کا چہرہ انگلینڈ اورمصرکےسائنسدانوں نے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتےہوئےفرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دینے کےبعد انہوں نےفرعون کی عمر تقریباً نصف صدی تک کم کی تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیاجائےجس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔

سیاسی عدم استحکام ؛اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس دوپہر ایک بج کر 58 منٹ پر ایک ہزار 38 پوائنٹس یا 2.54 فیصد گر کر 39 ہزار 932 پوائنٹس پر آگیا۔ سربراہ دلال سیکیورٹیز صدیق دلال نے کہا کہ انڈیکس میں کمی کئی وجوہات کی وجہ سے آئی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا خدشہ اور بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی شامل ہیں

ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا

ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچرکوختم کردیاگیا ہے۔ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پردیگر افراد کو علم نہیں ہوسکےگا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔

شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے نزدیک ساحلی علاقے میں ایک بار پھر خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کے تجربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای کامرس پر و کے مالک حامد محمود عالمی ٹاپ 10 سی ای اوز میں شامل

رلڈ سی او رینکنگ پلس میڈیا گروپ کی ملکیت ایوارڈ ہیں جو ہر سال کےآخر میں منعقد کئے جاتے ہیںدنیا بھر سے 500 سی ای اوز نے ان ایوارڈز میں حصہ لیا جس میں حامد محمود دنیا بھر میں تیسرے نمبر پرآئے۔حامد محمودعالمی سطح پر مانےجانےوالی ڈیجیٹل ایجنسیزسافٹ ویئرپرو، ای کام ڈویلیپمنٹ، ETTVI.COM اور ای کامرس پر و کے مالک ہیں۔

یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

یو اے ای کا چاند کی سطح پر اترنے والا روور راشد اسپیس ایکس کےراکٹ کےذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔یہ لینڈر اور روور 5 ماہ میں چاند کی سطح پر پہنچیں گےچاند پر کوئی آب و ہوا نہیں تو لینڈرز کواترنے کے لیے پیچیدہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ https://twitter.com/HHShkMohd/status/1601861714038996992?s=20&t=uwmt9JC-3wUU7ERcj-oszQ

وزیراعلیٰ پنجاب نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

ناروے کی کمپنی کیجانب سے روزانہ 1250 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنےکی پیشکش کی گئی لاہور میں 40 ملین ٹن سالڈ ویسٹ موجود ہے، روزانہ 5ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے جس سےوافر مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہےپرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طور پر 250 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرےگی

ایلون مسک نے ٹوئٹر سرچ کو ٹھیک کرنے کیلئے آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلیں

ایلون مسک نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک آئی فون ہیکر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔جارج ہوٹز نےٹوئٹ میں ٹوئٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنی خدمات کی پیشکش کی تھی جسے اب ایلون مسک نے قبول کرلیا جارج ہوٹز کو اس خامی کودرست کرنےکےلیے 12 ہفتےدیئے گئےہیں جو بیشتر انجینئر برسوں میں ٹھیک نہیں کرسکے۔

ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

ناسا کے خلائی جہاز اورین نے اپنے خلائی سفر کے چھٹے روز چاند کی تصویر لی، جسے ناسا نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے جاری کیا ہےناسا کے مطابق چاند کی ہائی ریزولوشن تصویر اس وقت لی گئی جب خلائی جہاز چاند کی سطح سے 129 کلومیٹر اوپر سے گزر رہا تھا۔ https://twitter.com/NASA/status/1594797668018311170?s=20&t=EevdwJl-tn8WwVdKw8vcwg

آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے آرٹیمس 1 مشن کامیابی سے چاند کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آرٹیمس 1 مشن میں شامل اورین اسپیس کرافٹ 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا اورین اسپیس کرافٹ کی پرفارمنس توقعات سے بھی زیادہ بہتر رہی ہے۔آرٹیمس 1 مشن کو 16 نومبر کو روانہ کیا گیا تھا

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، ہیکنگ اور فراڈ کی شکایات میں اضافہ

ایف آئی اےکی جانب سے جاری اعداد و شمار کے تحت رواں سال کے صرف ساڑھے چار ماہ کے دوران 40 ہزار 650 شکایا ت موصول ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ الیکٹرانک فراڈ کی شکایات موصول ہوئیں جن کی تعداد 16 ہزار670 ہےجبکہ ایف آئی اے کو پورے ملک سے سوشل میڈیا کرائمز کی سات ہزار شکایات ملی ہیں۔

ڈیٹا رازداری کیس:گوگل 39 کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مند

ریاستی استغاثہ کے اتحاد نے پیر کو اعلان کیا کہ گوگل نے 40 ریاستوں کے ساتھ ایک تصفیہ میں تقریبا 392 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہےجبکہ گوگل ٹریکنگ سے متعلق بہتر تفصیلی معلومات فراہم کرنےکابھی پابند ہو گاامریکی ریاستوں کا الزام تھاکہ گوگل نے صارفین کو گمراہ کیا کہ ان کےآلات پر لوکیشن ٹریکنگ بند کر دی گئی ہے

گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

گوادر پورٹ اتھارٹی نے شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سےگوادر پورٹ پرجدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔،منصوبے کے تحت گوادر کےلیےحفاظتی اقدامات کوزیادہ سے زیادہ کرنےکےلیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیرقانونی سرگرمیاں روکنےکیلئےوسل بلوئنگ فورم متعارف کرادیا

اسٹیٹ بینک پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے-اسٹیٹ بینک کی ای میل سروس کےذریعےعوام نشاندہی کر سکتی ہے، ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔ وسل بلور کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔

پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض ٹوئٹرکا بلیو ٹک حاصل کر لیا

پہلے پاکستانی نے 8 ڈالرز ماہانہ کے عوض بلیو ٹوئٹر ٹک حاصل کر لیا-سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ https://twitter.com/hoflolz/status/1590987517800878081?s=20&t=MWFWiSJfdKo8YtKOAypoNw

بہت جلد ملک بھر میں 5 جی لاونچ کررہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہےکہ پاکستان میں اسمارٹ فون کی مینو فیکچرنگ شروع ہوچکی ہے، جولائی 2023 تک پاکستان میں بھی 5G لانچ کردیا جائےگاخواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے ترقی کرسکتےہیں۔ بدترین نیٹورک بارےگزستہ دنوں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شکوہ کیا تھاکہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کا نیٹورکنگ نظام بدترین ہے۔