لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئےپرعزم ہےسال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سےجاری ہےوالدین کے تعاون سےمطلوبہ ہدف حاصل کرلیں گے۔