Author - عائشہ ذوالفقار

قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکجا ہونا پڑے گا ،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنےکے لیےمل کر بیٹھنا ہوگا پاکستان پر 40 دن اور 40 رات تک ایک تباہ کن سیلاب مسلط رہا سیلاب نے پاکستان میں صدیوں کا موسمیاتی ریکارڈ توڑ دیاگلیشیئرز تیزی سےپگھل رہے ہیں، جنگلات جل رہے ہیں،گرمی کی لہر 53 ڈگری سینٹی گریڈ سےبڑھ گئی جوکچھ رونماہوا وہ پاکستان تک محدود نہیں رہےگا،

لیہ کے مقامی صحافی عبدﷲ نظامی کو بیوی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

عبداللہ نظامی اورانکی نوبیاہتا اہلیہ کو کوٹ ادوکےقریب پٹھان ہوٹل پر قتل کردیا گیا۔ عبداللہ نظامی لیہ پریس کلب کےصدر بھی تھےآئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مظفر گڑھ میں فائرنگ سےکوٹ سلطان لیہ کےصحافی عبداللہ نظامی اورانکی اہلیہ کی ہلاکت کےواقعہ کا نوٹس لےلیا،اورآئی جی پنجاب نےآر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

سابق جاپانی وزیراعظم کی آخری رسومات ملکہ برطانیہ سے بھی مہنگی،عوام کی شدید تنقید

جاپان کے سابق آنجہانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی 27 ستمبر کو منعقدکیےجانےوالےسرکاری آخری رسومات پر 1.66 بلین ین خرچ ہوں گے جو آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم الزبتھ کی آخری رسومات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔عوام کی جانب سےتنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے آخری رسومات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

فریقین کےدرمیان صلح ہوگئی:ناظم جوکھیو قتل کیس

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں،والدہ،بیوہ اور بچوں کی جانب سےعدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرادیاگیاہے عدالت نے قانونی ورثاء سےمتعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنےکا حکم دے دیا اور نادرا سے بھی آئندہ سماعت 15 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔اس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت6 ملزمان گرفتارہیں۔

بی آر ٹی پشاورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب نےپھر شروع کردیں

قومی احتساب بیورو کے حکام نے بھی تصدیق کردی ہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے میگا پروجیکٹ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔خیبر پختونخوا حکومت سےبی آر ٹی پشاور منصوبےکا ریکارڈ مانگ لیا ہےاس کےعلاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کونیب نے خط لکھا ہےاور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

جس کا مشاہدہ جذوی طورپرپاکستان میں بھی کیا جاسکے گا،جزوی سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر58 منٹ پرہوگا،4 بجے سورج گرہن عروج پرہوگا،جس کا اختتام 6 بج کر2 منٹ پرہوگا۔ پاکستان کے علاوہ سال کا آخری سورج گرہن یورپ کے بیشترحصوں،ایشیاء کے مغربی حصوں،شمالی افریقہ سمیت مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار

واقعہ میں ملوث ملزم اعجاز ریاض کو فورٹ عباس جبکہ ملزم عثمان کو کھچیاں برنالہ سےگرفتار کرلیاآئی جی پنجاب فیصل شاہکارنےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوفیصل آباد کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی ،سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نےجدید ذرائع بروئےکارلاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا

بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں عبداللہ نامی شخص نےگھر میں گھس کر اپنی سالی بشریٰ بی بی کوچھریوں سے وار کرکے قتل کردیا جبکہ بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والی شمیم اپنےشوہر کے ہاتھوں زخمی ہوگئی۔ملزم نے اقرارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب نےاسےخواب میں بتایا کہ سالی نےتم پرجادو کیا ہے، میری آنکھ کھلی تو جاکر سالی کو قتل کردیا۔

کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

شیخوپورہ:سٹرکٹ جج شاہدہ سعید نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جس میں 21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔ مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی

شہر قائد،پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ،فائرنگ سے ایک زخمی

شہرقائد کراچی میں تیموریہ تھانہ کی حدود میں شاہین فورس کا ڈاکوؤں سےمقابلہ ہوا،چھینی جانےوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی،دو طرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ڈاکوزخمی حالت میں جبکہ دوسرا ڈاکو بھی گرفتار کر لیا گیا،مقابلہ ناہید کلینک والی گلی بفرزون سیکٹر 16 اے میں ہوا،زخمی ملزم کی شناخت عامرولدصابر جبکہ دوسرے ساتھی کی شناخت شبیر ولد غلام حیدر کےنام سےہوئی

خیبر پختونخوا میں نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون قرار

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے ٔکے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں-اقلیتوں کے لئے ایتھیکس (اخلاقیات) پر مبنی لازمی مضمون بھی تیار کر لیا گیا ہےمطالعہ قرآن کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات میںگاڑیاں دھونےوالا نیپالی شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

31 سالہ بھرت نامی شخص نیپال سے دبئی آ کر لوگوں کی گاڑیاں دھونےکےلیےایک نجی کمپنی میں مزدوری کرتاہےاس کی ماہانہ آمدنی 350 ڈالر ہے۔وہ پچھلے دو سال محوظ کی لاٹری میں قسمت آزمائی کر رہا تھا۔مگراب وہ قسمت کی یاوری کےبعد پہلا نیپالی باشندہ بن گیاہےجودبئی میں لاٹری نکلنےکی بنیادپر 2.72 ملین ڈالر کا مالک بن کر کروڑ پتی قرار پایا ہے۔

کراچی میں ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لُوٹ کر فرار

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس افسربھی محفوظ نہیں رہا۔کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لےکر نکلے تھے،ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کادوسرا میچ آج کھیلا جائےگا۔میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجےشروع ہوگا انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نےنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اورانڈوراسپورٹس کھیل کرخوب انجوائےکیا۔

بتایا جائے مزید کتنے سال تک افغان مہاجرین یہاں پر رہیں گے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

نور عالم خان نے کہا کہ یہ افغان مہاجرین کب تک ہمارے سر بٹھائےرکھیں گے,اقوام متحدہ کو لکھ دیں بہت ٹائم ہوگیا, ہر قسم کے جرائم میں یہ افغان مہاجرین ملوث ہیں, یہ پاکستان کیخلاف باتیں بھی کرتے ہیں برجیس طاہر نےکہا کہ یہ افغان مہاجرین کا معاملہ نیا نہیں,ہمیں بتایا جائےمزید کتنےسال تک افغان مہاجرین یہاں پر رہیں گے

ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

ہیکرز نے ایرانی حکومت کی ویب سائٹس کوہیک کرلیا ہےبدھ کےروز مقامی کارکنوں نےاطلاع دی کہ ایران میں سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی متعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سسٹم ہیک کر لیے گئے اور ان تک رسائی ناقابل ہو گئی۔منام گروپ نے ایران کی سرکاری ویب سائٹ کا "پورا ڈیٹا بیس” بھی ہیک اور حذف کر دیاہے۔ https://twitter.com/IranIntl_En/status/1572328369617788937?s=20&t=16Ahd0xklr0e4Eazj5lwNQ https://twitter.com/IranIntl_En/status/1572341785942425600?s=20&t=MURF5y_Ufsp0f8IQKSHRwg

روس کی جانب امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

روس کی حکومت کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین افراد کی مدد کےلئےپہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا-روس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دی گئی امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہےامداد سامان سندہ حکومت کےصوبائی وزیر برائے رلیف اوربحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔ https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1572442386357428226?s=20&t=ziM4ZX799RmC8L9J1UWKsQ

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کےقونصلر ڈیرک شولےنے کہاہےکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہےسیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہےامریکا نےپاکستان کو اب تک 55 ملین ڈالرامداد دی ہے اقوام متحدہ کےساتھ ملکر 160 ملین ڈالر تک فلڈ ریلیف کااعلان ہوا تھا مگر پاکستان کو اس سے زیادہ امداد کی ضرورت ہو گی۔

بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

بھارت کے 58 سالہ معروف کامیڈین راجو شریواستو آج دہلی میں انتقال کر گئے-ہ 10 اگست کے روز راجو شریواستو کودل کا دورا پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھاطبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھاجہاں آج انتقال کرگئےاسپتال ذرائع کےمطابق راجو سریواستو کو ڈاکٹروں نے صبح 10:20 بجے مردہ قرار دیا گیا-

ایف آئی اے کی کارروائی،ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کراچی کےعلاقےگورومندرمیں کارروائی کرتےہوئےہنڈی حوالہ اورمنی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم عتیق محنتی کوگرفتارکرلیا گیاملزم اپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے 5100000 روپے پاکستانی،2000 امریکی ڈالر، 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلئے

پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

شہر قائد کراچی میں پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیابلوچستان اورخیبرپختونخواہ کےجعلی شناختی کارڈوں کی کھیپ برآمد،پولیس نےاختر نامی شخص گرفتار کر لیا، پولیس نےجعلی نادرا ہیڈ کوارٹرچلانےکے لزام میں مقدمہ درج کرلیا ، 33 جعلی شناختی کارڈ مردوں کے برآمد کر لئے گئے، 23 عورتوں کی بھی شناختی کارڈ ملے ،اختر کراچی پولیس کا برطرف اہلکار نکلا

سرکاری زمین پر قبضہ، شیخ رشید نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

شیخ رشید کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ سردارشہبازپیش ہوئےوکیل نے 7 اراضی یونِٹس میں سے ایک یونٹ 158 کی دستاویز جمع کرا دی ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے وکیل سےسوال کیا کہ شیخ رشید آج پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل نےجواب دیا کہ شیخ رشید ہائی کورٹ میں مصروف ہیں وکیل نےکہاکہ چھ یونِٹس سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے،

تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 4 افراد کو کچل دیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ٹرک ڈرائیور نے رات 2 بجے کے قریب تیز رفتاری کے باعث سگنل کو توڑتے ہوئے سڑک کنارےسوئےافراد پر ٹرک چڑھا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔نئی دلی کے سیلم پور تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیاٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث 4 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے۔2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایلون مسک آئندہ ہفتے ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے

عدالتی دستاویز کے مطابق ٹوئٹر کو خریدنے کے 44 ارب ڈالرز کے معاہدے سے انکار پر ایلون مسک 26 اور 27 ستمبر کو ٹوئٹر کے وکلا کے سوالات کا سامنا کریں گے۔ریاست ڈیلاویئر کے شہر ویلمینگٹن کے ایک لاء آفس میں ایلون مسک ٹوئٹر کے وکلا کا سامنا کریں گے اور ضرورت پڑنے پر 2 کی بجائے 3 دن تک بھی کارروائی جاری رہے گی

کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

اے این ایف کی کاروائیاں ،کراچی اور اسلام آباد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا کے لے بُک کیے گئے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی-دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے 110منشیات کے کیپسول برآمد کر لئے-

امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

امریکی صدرکی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنےکے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئینی حکومت ہے-ہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تھر میں سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ

ضلع تھرپارکرمیں بارشوں کی وجہ سےسانپ بھی بلوں سے باہر نکل آئےگزشتہ دوماہ میں سانپ کےڈسنےسے 1200 سے زائد افراد رواں سال مختلف تحصیلوں میں اب تک 1600 سےزائد سانپ کے ڈسنے کے واقعات ہوئے ہیں اسلام کوٹ میں سانپ کے ڈسنے سے دو سگے بھائی بھی جان سےہاتھ دھوبیٹھے۔دوردرازکےعلاقوں میں ڈسپنسریوں میں ویکسین دستیاب نہیں ہےسہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے-

دیگر شہروں کے واقعات کو سوشل میڈٰیا پر کراچی سے منسلک کرنیوالےملزمان کےخلاف کاروائیاں شروع

کراچی پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ شہر میں نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد کراچی میں سنسنی اور دہشت بھیلانا ہے کراچی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کراچی کے ساتھ فیک ویڈیوز منسلک کر کے سول میڈیا پر وائرل کرتے ہیں – https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572089938124115969?s=20&t=H5jeK4kBRQUhaTFw0ToD1A https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1572090394472751107?s=20&t=H5jeK4kBRQUhaTFw0ToD1A

سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ سندھ اور بلوچستان سیلاب سے بہت متاثرہوئے،بلوچستان کے مشرقی اضلاع اور سندھ کے مغربی اضلاع میں پانی ہی پانی ہے، بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 500 لوگ جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ،پاک افواج ،حکومت اور دیگر ادارے متاثرین کی امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،

خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلاباز انتقال کر گئے

روس کی خلائی ایجنسی نے پیر کو اعلان کیا کہ خلاء میں سب سے طویل اکیلے قیام کا ریکارڈ بنانے والے روسی خلا باز والیری پولیاکوف 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ویلری پولیا کوف نے میر خلائی اسٹیشن پر 1994 اور 1995 کے درمیان 437 دن گزارے تھے اور اندازے کے مطابق زمین کے گرد7ہزار سے زائد چکر لگائے۔