پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان
قطر : قطر نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں آن ارائیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔ آن ارائیول ویزا کے لیے چھ ماہ تک کارآمد پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی۔ خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔