امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا
امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہےپیر کے روز امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن روان سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا۔صدر بائیڈن نے عراقی میڈیا سے یہ اعلان کرتے ہوئے عراق سے تمام امریکی جنگی فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس دورے سے “جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”