لاہور کے بعد ایک اوربڑے شہرمیں مردہ مرغیوں کے گوشت کا کاروبارعروج میں
ملتان : شاہ خرم میں شہریوں نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے ٹرک پکڑ لیا ،ادھراس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملتان میں مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا کاروباربہت زیادہ ہورہا ہے ، شاہ خرم میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے ٹرک کو شہریوں نے روک لیا۔،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، علاقہ مکینوں نےمردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔