حکومت کی جانب سے اداکار فردوس جمال کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا
امدادی چیک وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے فردوس جمال کے گھر پہنچ کردیا۔ امیر مقام نے فردوس جمال کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں شکر گزار ہوں کہ ریاست نے اس حوالے سے سوچا، ہم اس ریاست کا اثاثہ ہیں۔