بھارتی اداکار انو کپور کے ساتھ آن لائن فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
بھارتی پولیس کےمطابق 28 سالہ ملزم آشیش پاسوان نےانو کپورکو مبینہ طور پربینک کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنےکےبہانے 4 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔ایک پولیس اہلکارنےبتایا کہ وہ لوگوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنےمیں مدد کر کے کمیشن کماتا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے موبائل فون نمبر، آن لائن لین دین کی تفصیلات اور تصویر کے ذریعے مجرم کی شناخت کی ۔