سکھر: چودہ سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
سکھر: پنو عاقل میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ چودہ سالہ بچے کو 4 ماہ بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا، جس پر پولیس نےتیس سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔ملزمان کے نمونے حاصل کر کے انہیں تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجا، جس میں سے ایک گرفتار شخص شفیق جتوئی کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔